بہار کو خوش آمدید کہنے کیلئے لاہور نہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

Published on March 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

333
لاہور (یو این پی) لاہور پنجاب کا دل ہے تو لاہور کا دل ہے اس کی خوبصورت نہر جسے جشن بہاراں کے موقع پر دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ دلکش پھولوں اور سبزے پر لگی لائٹیں اور عمدہ فلوٹ کمال کا منظر پیش کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کہیں رنگ برنگی لائٹیں‘ کہیں خوبصورت فلوٹ‘ نہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔ بہار کے خوشگوار موسم میں رونق دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہے۔ کوئی بیوی بچوں‘ دوستوں اور کوئی اکیلا ہی دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے پہنچ رہا ہے۔لاہوریوں کے علاوہ دوسر ے شہروں سے آئے تفریح کے شوقین افراد کی مرکز نگاہ بھی نہر ہے جہاں رنگ و نور کی بہار امڈ آئی ہے۔ قائد اعظم ا نٹر چینج سے لے کر صحافی کالونی تک نہر کے بیچوں بیچ24مختلف ماڈلز لگائے گئے ہیں جن میں تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes