ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کھلی کچہری لوگوں کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کاحکم دیا

Published on November 22, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

\"assa\"
گوجرہ (نامہ نگار) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مونگی بنگلہ میں کھلی کچہری لوگوں کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کاحکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر شہزاد آصف نے اڈا مونگی بنگلہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں انہوں نے علاقہ بھر کے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ اس موقع پر صحافیوں میں عابد محمود چوہدری، میاں افتخار الدین ، میاں طاہر سلیم اور عبدالرؤف سمیت علاقہ بھر سے آئے ہوئے لوگ موجود تھے۔

بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے میاں طاہر سلیم
گوجرہ (نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور ہر سطح پر پی ٹی آئی کے امیدوار سامنے لائیں گیان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر کارکن و امیدوار چےئرمین یونین کونسل نمبر 13کے امیدوار میاں طاہر سلیم نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو عبرتناک شکست دیں گے اور نیٹو سپلائی ہر حال میں بند کریں گے اب وقت آگیا کہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کریں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا اور اب ان کا چیپٹر کلوز ہونا چاہئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog