مشرف کو باہر جانے کی اجازت دینے کیخلاف پیپلز پارٹی نے مظاہروں کی کال دیدی،پارلیمنٹ میں بھی احتجاج کا فیصلہ
Published on March 18, 2016 by admin ·(TOTAL VIEWS 286) No Comments
کراچی۔۔۔ سابق صدر پرویزمشرف کو وفاقی حکومت کی طرف سے ملک سےباہر جانے کی اجازت دینے کیخلاف پیپلز پارٹی نے مظاہروں کی کال دیدی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی نے اس کیخلاف پارلیمنٹ میں بھی احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں بلاول بھٹو نے تمام ارکان کو ہدایات دے دی ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مشرف کو ایوان صدر سے نکالا۔ ان سے ان کی طاقت چھینی ۔پیپلز پارٹی نے مشرف کو سیاست سے باہر کیا۔ چودھری نثار جھوٹ کی سیاست نہ کریں ۔ پیپلز پارٹی ہی پاکستان میں جمہوریت کی سب سے بڑی علامت ہے۔ مشرف کو جانے کی اجازت دے کر حکومت نے ثابت کر دیا کہ آرٹیکل 6کا اطلاق ان کو کلین چٹ دینے کیلئے کیا گیا۔ قوم حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 99
Related
Premium WordPress Themes