مصطفی آباد/للیانی(انٹر ویو،محمد عمران سلفی )ہماری سیاست کا مقصد عوام کے بے لوث خدمت ہے۔بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی بھر پور خدمت کروں گا ۔ لوگ سیاست میں دولت اور شہرت کمانے کیلئے آتے ہیں جبکہ ہمارے خاندان کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔ میرا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے ، بلدیاتی الیکشن عوام کی مشاورت سے آزاد حیثیت سے لڑ رہا ہوں، کامیابی حاصل کرنے کے بعد کسی بھی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ بھی عوام ہی کریں گے۔ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ مجھے حلقہ کے نوجوانوں اور معززین علاقہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ان کے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ اپنے پڑدادے مہتاب خاں اور تایا چوہدری حنیف خاں کے بعد خود بلدیاتی الیکشن سے اپنی سیاست کا آغاز کر رہا ہوں۔ اپنے آباؤ اجداد کی نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور ان کا نام روشن کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 29ابراہیم آباد چوہدری کاشف نیاز نے صحافیوں کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خاندان 50سال سے سیاست کے میدان میں مصروف عمل ہے۔میرے پڑدادے مہتاب خاں نے پاکستان بننے سے قبل مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے پی ایم ایل منتخب ہوئے 1947کے بعد ایم پی اے بنے ۔ ان کے بعد میرے تایا چوہدری حنیف خاں ایم پی اے اور ایم این اے منتخب ہو کر عوام کی فلاح بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کر چکے ہیں۔ ہم نے بھی ان کے ساتھ مل کر حلقہ میں ترقیاتی کام اور عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔