عمران خان نے اپنے قیمتی مشوروں سے قومی ٹیم کو نواز دیا

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

555
 کولکتہ(یواین پی)قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاک بھارت میچ کو مشکل قرار دے دیا، کہتے ہیں پاکستانی ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہے، تاہم بھارت کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں ہو گا، شاہین بلند مورال کا فائدہ اٹھائیں، ٹینشن کے ماحول میں شکست کا خوف دل سے نکال کر جان لڑائیں۔ کرکٹ بخار نے سب کو بیمار کر رکھا ہے۔ کوئی ٹینشن لے رہا ہے تو کوئی ٹپس دے رہا ہے۔ روایتی حریفوں کو ان ایکشن دیکھنے سابق کپتان عمران خان بھی بھارت پہنچ گئے۔ عمران خان نے بھارت پہنچتے ہی شاہینوں کو مشوروں سے بھی نوازنا شروع کر دیا ہے، کہتے ہیں شاہینو! نفسیاتی برتری سے فائدہ اٹھاؤ، بے خوف ہو کر جان لڑاؤ۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کے محض دو اوورز ہی صورتحال بدل دیتے ہیں کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے، عامر اور کوہلی کا مقابلہ مزیدار ہو گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایڈن گارڈن میں پاکستان ہمیشہ جیتا، میزبان ٹیم کی نسبت آفریدی الیون کا مورال بلند ہے، پھر بھی بھارت کو ہرانا آسان نہیں ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog