شفقت امانت علی میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھ کر ٹیم کا جوش بڑھائیں گے

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

555
لاہور (یواین پی) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں 19 مارچ کو ہونے والے پاک انڈیا معرکے سے قبل کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی اور امیتابھ بچن قومی ترانہ پڑھ کر دونوں ٹیموں کا جوش بڑھائیں گےبھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اہم میچ میں 19 مارچ کو مدمقابل ہوں گی ، اس میچ کی اہم بات یہ ہے کہ اس میچ کا آغاز دونوں ممالک کی معروف شخصیات اپنے اپنے ملک کا قومی ترانہ پڑھ کر کریں گی ۔پاکستان کی طرف سے قومی ترانے کے لیے کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی جبکہ بھارت کی طرف سے امیتابھ بچن کا انتخاب کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ سے قبل معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی اپنے ملک کا قومی ترانہ پڑھ گے جبکہ ہندوستان کی جانب سے ان کا قومی ترانہ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن پڑھیں گے ۔شفقت امانت علی پاکستان کے ایک نامور گلوکار ہیں اور پاکستان میں اپنے ہٹ اور کلاسیکل میوزک کی بدولت جانے جاتے ہیں جبکہ امیتابھ بچن بھارت کی بے شمار ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں ۔ امیتابھ بچن اداکاری کے ساتھ متعدد فلموں میں گانا بھی گا چکے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme