صوبے سے افغانیوں کو باعزت جانا چاہیے: پرویز خٹک

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

666
پشاور (یو این پی) تاجر رہنما حاجی حلیم جان کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔ تاجروں کی خاطر ایف سی کی واپسی یا رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ۔ رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کرنا اچھا نہیں لگا لیکن کرنا پڑا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی کی واپسی کے لیے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے جلد ملاقات کروں گا ۔ افغانیوں کی واپسی کے لیے سیکرٹری سیفران سے ملاقات میں دو ٹوک جواب مانگا ہے ۔ دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنی ہو گی تعزیتی ریفرنس میں پولیس حکام اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme