ہندو برادری مندروں میں دئیے جلا کر پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے ’’پراتنا‘‘ کرنے میں مصروف

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

777
ملتان: (یو این پی)ملتان میں کرکٹ فیور انتہاء کو پہنچ گیا، ہندو برادری بھی ٹی 20 ولڈ کپ کے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لئے نہ صرف پرجوش ہے بلکہ پاکستانی ٹیم کی جیت کی پراتنا کرنے کے لئے مندروں کا رخ بھی کر رہی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت تو کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں آمنے سامنے ہو نگے لیکن ملتان میں بسنے والی ہندو برادری مندروں میں دئیے جلا کر اور پوجا پاٹ کر کے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے پراتنا کرنے میں مصروف ہے۔ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے کرکٹ دیوانے پروفیسر اور بوم بوم آفریدی سمیت اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی بہتر پرفارمس کے لئے بھی خصوصی پوجا کر رہے ہیں۔ کرکٹ لورز جہاں اس سنسنی خیز مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس میچ کو دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات بھی کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes