زمین سے محبت کے عالمی دن‘ قومی اسمبلی کی لائٹس روشن رہیں

Published on March 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

111
اسلام آباد (یو این پی) حکومت زمین سے محبت کا وقت بھول گئی۔ تمام دن اعلانات کے باوجود رات 8 سے 9 تک پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی روشنیاں بجھائی نہ جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پوری دنیا کی طرح ملک بھر میں زمین سے محبت کا عالمی دن منایا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے زمین سے محبت کا باقاعدہ اظہار ماچس سے موم بتی جلا کر کیا۔انہوں رات 8 سے 9 بجے تک پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری دفاتر کی لائٹس بند رکھنے کا اعلان بھی کیا۔ اعلان کے بعد سپیکر قومی اسمبلی تو لاہور چلے گئے لیکن جب بتیاں بند کرنے کا وقت آیا تو شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ اور ایوان صدر کی لائٹس تو بند تھیں لیکن پارلیمنٹ سمیت اکثر عمارات کی لائٹس بجھائی نہ گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes