اسلام آباد(یو این پی) ترکی نے لڑاکا طیاروں کی مشترکہ تیاری کی پاکستان کو پیشکش کر دی ہے اس حوالے سے ترکش فضائیہ کے سربراہ آئندہ ہفتے پاکستان ھی پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکش فضائیہ اور لینڈ فورسز کے سربراہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، ترکش فوج کی دونوں اہم شخصیات یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں بھی شرکت کریں گی س کی انہیں خصوصی طورپر دعوت دی گئی ہے ، پاکستان میں قیام کے دوران ترکش فضائیہ اور لینڈ فورسز کے سربراہان پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے تحفے میں دیئے جانے والے جیٹ ٹرینرز جہاز بھی 23 مارچ کی پریڈ میںاپنے کرتب دکھائیں گے ، ترکی نے پاکستان سے مل کر جہازوں کی تیاری کے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی بھی پیشکش کر دی ہے دونوں ممالک کے مابین ملٹی نیشنل ملٹری فلائٹ کریوٹریننگ سنٹر کا معاہدہ پہلے ہی ہو چکا ہے جبکہ ترکی نے مڈ لائف پلان کے تحت پاکستان کے کئی ایف 16 طیاروں کو اپ گریڈ بھی کیا ہے۔