پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہو نے کے باوجود ٹرانسپورٹرز مالکان کی ہٹ دھرمی کرایوں میں کمی نہ ہو سکی

Published on March 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

images
بالاکوٹ( یواین پی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہو نے کے باوجود ٹرانسپورٹرز مالکان کی ہٹ دھرمی اور کمزور انتظامی پالیسی نے مسافروں کے حقوق سلب کر لیے، ٹرانسپورٹرز مالکان کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے اور انتظامی احکامات نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے مسافروں کو پریشان کرنا شروع کر دیا ہے،انتظامیہ کی خاموشی اور کمزور پالیسیپرشہری سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں تاریخی اور واضح کمی ہو نے کے باوجود ٹرانسپورٹرزمالکان نے کرائیوں میں کمی نہیں کی اور ٹرانسپورٹر ز مالکان کی چاندی بنی ہو ئی ہے ٹرانسپورٹر ز مالکان مجبور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں شہری حیرت میں مبتلا ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی ہو نے کے باوجود میں کرائیوں میں کمی نہیں کی جارہی ہیں اور کرایہ مسلسل سابقہ ہی وصول کیا جا رہا ہے اور باز پرس کرنے والوں سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آیا جاتا ہے دوسری جانب انتظامیہ مکمل طور پر موجود ہ صورت حال پر غافل ہے شہریوں نے احتجاج کر تے ہو ئے ڈی سی او مانسہرہ سے فوری نوٹس لے کر کرائیوں میں کمی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme