کولکتہ: (یو این پی)19 مارچ کے روز کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ سے قبل معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا جو غلط تھا۔ گلوکار کے ترانہ پیش کرنے کے بعد ان کے پرستاروں سمیت دیگر افراد کی جانب سے سماجی روابط کی سائٹس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بیشتر افراد کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کرنے کے ساتھ انھیں ترانہ یاد کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔ تاہم چند ایک کا کہنا تھا کہ شاید شفقت سکول کی اسمبلی میں کم حاضر ہونے کی بنا پر قومی ترانہ بھول گئے۔ واضح رہے مذکورہ موقع پر بھارت کا قومی ترانہ میگا سٹار امیتابھ بچن نے پڑھا تھا۔