آزاد کشمیر ،پنجاب :وقفے وقفے سے بارشیں

Published on March 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

666
لاہور (یواین پی)آزاد کشمیر ،پنجاب :آزاد کشمیر ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، چھتیں گرنے کے واقعات میں آج بھی پانچ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔بارشوں کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں ۔فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقہ بچیانہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی،جس کے باعث ملبے تلے دب کر ماں، دو سگی بہنیں اور بہو جاں بحق ہوگئیں ،جاں بحق ہونیوالوں میں شبانہ ،چار سالہ بیٹی مقدس،دو سالہ بیٹی عائشہ اور نند شکیلہ شامل ہیں،گھر کے دیگر افراد دوسرے کمرے میں ہونے کے باعث محفوظ رہے۔ادھر چار سدہ میں بھی کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا اور دو بچے زخمی ہوگئے ۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题