فنکاروں اور تمام مکاتب فکر کو اپنی صفوں میں بے مثال اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا کرنا ہوگی ردا عاصم

Published on March 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

rda
لاہور(بیورو چیف زکیر احمد بهٹی )مشہور پاکستانی  ٹی وی فلم آرٹسٹ ردا عاصم  نے اپنے  بیان میں کہا کہ 23 مارچ کے اس تاریخ ساز دن کی مناسبت سے ہم فنکاروں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنی اپنی صفوں میں بے مثال اتحاد و یگانگت کی فضاء کو مزید پروان چڑھانے کا پختہ عزم کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کی بقا و سالمیت، مضبوطی و استحکام، ترقی و خوشحالی، امن و سلامتی اور فلاح و بہبود کی خاطر اپنے اپنے شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات پوری فرض شناسی، ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیں اور صدق دل سے تجدید عہد کرنا ہوگا کہ حصول پاکستان کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو انمول جانوں کے نذرانے پیش کئے ہم ان کی ہر قیمت پر لاج رکھیں گے اور اپنے ملک کی عزت و آبرو کی حاطر اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے تاکہ ہمارا پیارا وطن حقیقی معنوں میں ایک فلاحی اور کامیاب ترین مملکت بن کر دنیا کے سامنے ابھرے کیونکہ اسی میں ہماری عزت و آبرو،آن بان شان، تحفظ اور زندگی کی خوشیاں وابستہ و پیوستہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes