گوجرانوالا(یو این پی) گوجرانوالہ کے حلقے این اے ایک سو ایک وزیر آباد میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہو گی ۔تفصیلات کےمطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو گی جو بغیر کسی وقفے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ ن لیگ کے افتخار چیمہ اور تحریک انصاف کے محمد احمد چٹھہ کے درمیان ہے تاہم پیپلز پارٹی کے اعجاز چیمہ بھی میدان میں ہیں ۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ستاسی ہزار ہے جبکہ دو سو باسٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پاک فوج کے اہلکار تعینات رہیں گے۔