اسلام آباد(یواین پی)کوٹلی ستیاں کے عوام دور جدید میں بھی تمام سہولیات سے محروم ہیں مافیا جنگلات کو د یمک کی طرح چاٹ رہے ہیں حالیہ بارشوں نے بھی علا قے میں تباہی پھیر دی لیکن صوبائی وزیر راہ اشفاق سرور صرف دورے کر کے عوام کو گولیاں دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اسلام آباد کے نوجوان قانون دان راجہ ضیاء ایڈووکیٹ ستی نے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ تحصیل میں چوری ڈکیتی کی ورداتیں عام ہیں جسکی وجہ سے لوگ لٹ رہے ہیں، خا لی دوروں اور بیا ن با زی سے کو ئی مسلہ حل نہیں ہو گا بلکہ عملی کا م کر نے ہو نگے ۔ راجہ ضیاء ستی نے کہاکہ صوبائی وزیر تحصیل کوٹلی ستیاں میں فنڈز کا اعلان کریں تا کہ عوام کا معیاری زندگی بلند ہو ، برسات میں ہونے والے نقصان کا بھی فوری ازالہ کیا جائے۔