ہمارے جسم کی چربی پگھل کر باہر کیسے جاتی ہے

Published on March 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 947)      No Comments

news-1458757267-7189_largeسڈنی … ہمیشہ سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہماری چربی جسم سے توانائی میں تبدیل ہوکر خارج ہوتی ہے لیکن اب تحقیق کاروں نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔
یونیورسٹی آف نیو ساﺅتھ ویلز آسٹریلیا میں کی گئی ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے جسم میں موجود چربی خارج ہونے کے لئے توانائی میں تبدیل نہیں ہوتی بلکہ یہ ہمارے سانس کے ذریعے نکل جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم میں کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین چربی کی صورت میں محفوظ ہوتی ہیں جو کہ ’ٹرائی گلیسرائیڈ مالیکیولز‘ کی صورت میں تین ایٹموں پر مشتمل ہوتی ہے یعنی کاربن،ہائیڈروجن اورآکسیجن۔ان تین اجزاءکو توڑنے کے لئے سانس لینا ضروری ہے کیونکہ یہ سانس کے اخراج سے ہی جسم سے باہر جاتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب یہ اجزاءبرن ہوتے ہیں تو آکسیجن کے استعمال سے کارب ڈائی آکسائیڈ بنتی ہے اور ساتھ پانی خارج ہوتا ہے۔مثال کے طور پر 10کلوگرام چربی پگھلانے کے لئے 29کلو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور 28کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہونے کے ساتھ 11کلوگرام پانی بنتا ہے۔تحقیق کارپروفیسر وزن کم ہونے کے دوران 84فیصد چربی کاربن ڈائی آکسائیڈمیں اور16فیصدپانی میں تبدیل ہوکر جسم سے خارج ہوتے ہیں لہذا وزن کم کرنے میں پھیپھڑے سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ پانی جسم سے پیشاب،پسینے اور آنسو کے ذریعے نکلتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog