اسلام آباد (یواین پی )اوورسیز پاکستان جرنلسٹ فورم کی جانب سے راولپنڈی پریس کلب میں 23 مارچ یوم تجدید پاکستان کے سلسلے میں سادہ اور پروقار طریقے سے سے تقریب کا انعقاد ھوا جس میں صدر اوپی جے ایف فرح ناز ،صدر وومن ونگ شکیلہ جلیل اسلام آباد،صدر راولپنڈی، جنرل سیکرٹری اظہار خان نیازی نے کیک کاٹا اور پاکستان کی بقا کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی ۔ تقریب میں شامل دیگر عہدے دران اور ممبران نے شرکت کی اور چئیرمین غلام مصطفئ نہرا صاحب او پی جے فورم کا 23 مارچ کے حوالے سے پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انھوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے مبارکباد پیش کی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور او پی جے ایف پاکستان کو23 مارچ کے سلسلے میں ھونے والی تقریب کےسلسلے میں تمام عہدے دران اور ممبران کو مبارک باد دی۔۔