کراچی( یواین پی) گزشتہ روز شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے خواتین بھی میدان میں آگئیں بنا کسی جھجک اپنا کردار ادا کررہی ہیں،کرن کہتی ہے کہ صفائی مہم چلا کر کچرا اٹھانا کوئی بڑی بات نہیں ۔تفصیلات کےمطابق کراچی کی تعمیر و ترقی اور صفائی کیلئے اب ہر شہری اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کررہا ہے، عالمگیر کے بعد کرن آفتاب نے بھی شہرقائد کی صفائی کا بیڑہ اٹھالیا یوم پاکستان کے موقع پر کراچی کے علاقے ریلوے کالونی سے صفائی مہم کا آغاز کردیا۔کرن کہتی ہے کہ صفائی مہم چلا کر صفائی کرنا کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ یہ ہمارا دینی اور دنیاوی فرض ہے صفائی نصف ایمان ہے اور ہر شخص اپنے علاقے کو صاف رکھے اس لئے شہری بھی اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کریں۔بھاری مشین کو چلاکر کراچی کی کرن نے یہ ثابت کردیا کہ لڑکیاں مشکل کام بھی باآسانی کرسکتی ہیں اگر وہ عزم و ہمت کریں۔