وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصرجمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے نئی نسل کا آگاہ ہونا ضروری ہے وزیر اعلی پنجاب نے یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہی سکول کالج اور یونیورسٹی سطح پر طلبا و طالبات میں حسن قرآت و نعت رسول مقبولﷺ سمیت تقریری مقابلوں کے انعقاد کویقینی بنا یا ہے تاکہ نئی نسل کو آگاہی کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی میں یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور مقابلوں میں پوزیشن حاصل کر نے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن جاوید احمد باجوہ ، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد معروف، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق، ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری اسرار احمد لنگاہ سینئرہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول محمد افضل بھٹی ،ڈپٹی ہیڈ ماسٹر منیر احمد جوئیہ ،سینےئر ہیڈ ماسٹر رانا محمد سرور بھی موجو د تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ تعلیم کا میدان ہمارے لیے ایک چیلنج ہے ہمیں وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق سرکاری شعبہ میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنا کر پرائیویٹ شعبہ سے بہتر نتائج دینا ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی ذات کو رول ماڈل بنائیں اور فروغ تعلیم کے حوالہ سے حکومتی اقدامات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے معیاری تعلیم سے بچوں کو آراستہ کریں انہوں نے حسن قرآت ، نعت رسول مقبولﷺ اور تقریری مقابلوں میں ضلعی سطح پر پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی ڈویژنل اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں کامیابی کی دعا کی تقریب کے آخر میں ضلعی سطح کے مقابلوں میں کامیاب طلبا و طالبات گورنمنٹ ہائی سکول عظیم آباد کے محمد انس فضل پہلی،محمد امجد ندیم دوسری اور محمد اویس قرنی کو تیسری پوزیشن کے سرٹیفیکیٹ دےئے ،ملی نغمہ میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی کے عون حیدر کو پہلی ، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میلسی کے محمد کیف کو دوسری اور گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول گگو منڈی کے رضوان حیدر کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر سرٹیفیکیٹس دےئے طالبات میں انگریزی تقریر کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وہاڑی کی قرآۃ العین کو پہلی ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دانیول کی ایمان جبار کو دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میلسی کی ام ایمن کو تیسری پوزیشن ، اردو تقریری مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وہاڑی کی مصباح ولید کو پہلی ، گورنمنٹ گرلز ہائل سکول ایچ بلاک وہاڑی کی مصباح مقدس کو دوسری اور گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول9-11/WBکی عائشہ جمیل کو تیسری جبکہ ملی نغمہ کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلہ جیم کی شازیہ کو پہلی ، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول 9-11/ڈبلیو بی کی تحریم کو دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میلسی کی مہرالنساء کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر سرٹیفیکیٹس دےئے