راولپنڈی(یو این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن سفیر مسز اینا لیپل نے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات کی۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سطح پر دفاعی تعاون کے فروغ ، خطے خصوصاً افغان سرزمین پر قیام امن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جرمن سفیر نے انسداد دہشتگردی کی جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہااور خطے میں دیرپا امن و سلامتی کے لیے پاکستانی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا جبکہ اِس خواہش کا اظہار کیا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں خاطر خواہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔