اسلام آباد:(یو این پی) وزیراعظم نوازشریف نے ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کرنے کے ساتھ انہیں وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی طارق فاطمی نے پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے وزیراعظم نوازشریف نے ماسکومیں پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کرنے کے ساتھ انہیں وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔