کراچی(یو این پی)کراچی :قومی ٹیم کے ورلڈ کپ میں فلاپ شو پر کرکٹ کے بادشاہ جاوید میانداد بھی سیخ پا ہوگئے۔ کہتے ہیں کرکٹ بورڈ میں ایک مافیا بیٹھا ہے اگریہی حال رہا تو بنگلہ دیش تو دور کی بات زمبابوے اورافغانستان کی ٹیمیں بھی پاکستان کو ہرادینگی۔قومی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جاوید میانداد کرکٹ بورڈ پر برس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کرکٹ سے نابل مافیا بیٹھا ہوا ہے، اگر یہی حال رہا تو بنگلا دیش تو دور، افغانستان اور زمبابوے کو بھی نہیں ہراپائیں گے۔کرکٹ کے بادشاہ نے کپتان شاہد آفریدی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بس چلے تو وہ کبھی بھی ایسے شخص کو کپتان نہ بنائیں جس کا کوئی اعتبار نہ ہو، کپتان دیگر کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے۔میانداد نے وزیراعظم سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے ایک اسٹرکچر بنائیں جس میں سابق کرکٹرز کو شامل کیا جائے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیکھ کر لگ ہی نہیں رہا تھا جیسے یہ ٹیم جیتنے کیلئے میدان میں اتری ہے۔