اسلام آباد(یو این پی)بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد پاکستان نے امریکہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں بھارتی دراندازی کا معاملہ اٹھا دیا ۔ ایرانی صدر کو بھی بھارتی دراندازی سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی دراندازی کا معاملہ اٹھائیں سیکرٹری خارجہ نے جرمنی ، امریکہ ، برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو بھارتی دراندازی سے متعلق آگاہ کیا ہے نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر کو بھی بھارتی دراندازی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ۔