اسلام آباد(یو این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں دہشت گردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انتہا پسندوں کو متنبہ کیا ہے کہ ان کی بزدلانہ کارروائیاں انتہا پسندی کے خلاف قوم کا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی پر ااپنے بیان میں انھوں نے لاہور میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظیار کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ااور پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کے ہر شہری کی جان و مال کو محفوظ بنا دیا جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہم وطنوں کو بے آسرا نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت ان کا مکمل تحفظ کرے گی۔