بھارت میں شادی روح کو بیچنے کے مترادف ہے، کرینہ کپورخان

Published on March 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

indexممبئی… بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور خان شادی کے بعد بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد بہت سی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لیے بھارت میں شادی روح کو بیچنے کے مترادف ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں صف اول کے اداکاروں خصوصا تینوں خانز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ موسٹ اسٹائلش اداکارہ فلمی دنیا کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر آواز اٹھاتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے بھارت میں شادی شدہ خواتین کی زندگی سے پردہ اٹھایا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بہت سی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث زندگی میں تبدیلی آجاتی ہے اسی لیے بھارت میں شادی روح کو بیچنے کے مترادف ہے  جب کہ سیف علی خان میرے پیشے کا احترام کرتے ہیں اور ہم دونوں کے درمیان خاصی ہم آہنگی بھی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان اپنی نئی آنے والی فلم’’کی اینڈ کا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ یکم اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme