پنجاب میں کالعدم تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن شروع

Published on March 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

2222
 راولپنڈی/اسلام آباد:(یو این پی) سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں باضاطہ طور پر کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا، مختلف علاقوں سے 80 سے زائد کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر گزشتہ روز سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا گیا، لاہور، ملتان فیصل آباد مظفرگڑھ اور گجرات کے مختلف علاقوں میں 5 آپریشن کے نتائج میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، ملزمان میں دہشت گردانہ کارروائیوں ملوث افراد کے علاوہ معاونین اور سہولت کار بھی ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولا بارود برآمد کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں گزشتہ رات شروع کیے گئے آپریشن کا جائزہ لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج نے پنجاب بھر میں دہشت گردوں سہولت کاروں، سرپرستوں اور معاونین کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس آپریشن کی خود نگرانی کریں گے، فوج کی دو ٹیمیں جنوبی پنجاب روانہ کر دی گئی ہیں اور آپریشن کی پیشرفت سے کور کمانڈر لمحہ بہ لمحہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آگاہ کریں گے، آپریشن کا مقصد پنجاب سمیت ملکر بھر سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے، آپریشن میں فوج رینجرز، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لیں گے، آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ آپریشن جنوبی و سینٹر پنجاب کے مشتبہ علاقوں میں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر آپریشن گزشتہ رات سے شروع کر دیا گیا تھا اور آرمی چیف کی جانب سے جوانوں کو کسی بھی جرائم پیشہ شخص سے رعایت نہ برتنے کی ہدایت کی گئی ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ آپریشن کے راستے میں کسی قسم کا سیاسی اثر و رسوخ برداشت نہیں کیا جائے گا، درندہ صفت دہشت گردوں کا ملک بھر سے صفایا کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy