کوئٹہ : ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں 11ازبک باشندے گرفتار

Published on March 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

333
نوشکی(یو این پی) بلوچستان کےمختلف علاقوں میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائیاں کی ہیں سوئی سے پانچ کلو  دھماکا خیز مواد  اورڈیٹونیٹر برآمدکیا گیا جبکہ نوشکی سے  گیارہ ازبک باشندوں سمیت  ایک مشتبہ شخص گرفتار ہوا۔تفصیلات کےمطابق پنجاب سے پہلے ملک کے دیگر تین صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں بلوچستان میں ترجمان ایف سی کےمطابق ایف سی اورحساس اداروں نے خفیہ اطلاع پرسوئی کےعلاقے میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ کلودھماکا خیزمواد برآمد کرلیا۔دوسری طرف جانی بٹیری میں زمین میں چھپایاگیا آٹھ کلووزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا کچھی کینال سے برآمد ہونے والے 20کلووزنی بم  کوناکارہ بناکر علاقے کوبڑی تباہی سے بچالیا گیا ایک اورکارروائی نوشکی کے علاقے میں کی گئی جہاں سے گیارہ ازبک باشندوں سمیت کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں ایک مشتبہ شخص کوگرفتار کیا گیا۔ترجمان ایف سی نے بتایا کہ لورالائی کے علاقے سادوزئی میں کی گئی کارروائی میں اڑتالیس ایکڑ پرمحیط پوست کی کاشت کوتلف کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme