ورلڈ ٹی 20 میں شکست، شاہد آفریدی نے ناکامی پر قوم سے معافی مانگ لی

Published on March 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

666
کراچی(یو این پی) کرکٹ کے میدان میں شکست کے بعد معاملہ سوشل میڈیا تک پہنچ گیا۔ ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں ٹیم ناکامیوں پر قوم سے معافی مانگ لی۔ کہتے ہیں کہ بیس سال کرکٹ کھیل رہا ہوں، گرین شرٹس کے ساتھ میدان میں پوری قوم کے جذبات لے کر اترتا ہوں۔ اب بھی صرف کرکٹ دیوانوں سے ہی مخاطب ہوں جن کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا۔ ٹیم گیارہ کھلاڑیوں کی نہیں پورے ملک کی ٹیم تھی۔ بوم بوم آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کون کیا کہہ رہا ہے انہیں اس کی پرواہ نہیں۔ قوم کی توقعات پر پورا نہ اترنے پر مایوسی ضرور ہوئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog