کراچی کی محکمہ تعلیم کی سبجیکٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شازیہ سید کا ذاتی حکم

Published on April 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

kr
کراچی(یو این پی ) گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آبادمیں کراچی کی محکمہ تعلیم کی سبجیکٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شازیہ سید کا ذاتی حکم چلتا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی کی محکمہ تعلیم کی سبجیکٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شازیہ سید جو کہ نارتھ ناظم آبادبلاک این میں گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں تعینات ہیں، وہ اپنے ذاتی حکم سے اسکول کے اسٹاف کو زبردستی شام پانچ بجے تک رہنے کا پابند کر رہی ہیں تفصیلات کے مطابق ان دنوں نویں اور دسویں کے امتحانات کے پرچے ہو رہے ہیں جن میں صبح کے اوقات میں تقریبا بیس کلاسیں جب کہ دوپہر میں تین یا چار کلاسوں میں امتحانات لیے جا رہے ہیں اور ان کلاسوں کے لیے زبردستی اسٹاف کو پانچ بجے تک رہنے کا پابند بنایا جا رہا ہے جو کہ اسٹاف کے ساتھ نا انصافی ہے، چند اساتذہ نے اپنی سبجیکٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شازیہ سید کو ذہنی مریضہ بھی قرار دیا ہے کیوں کہ ان کا انداز گفتگو نہایت برا ہی نہیں بلکہ ناپسندیدہ بھی ہے، وہ اپنی زبان سے جو چاہے ادا کر تی رہتی ہیں اور انہیں فکر نہیں ہوتی کہ سننے والا مرد ہے یا عورت؟ مزید تفصیلات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کے سندھ گورنمنٹ کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا کہ جس میں اس طرح زبردستی اسٹاف کو اسکول کی حدود میں محصور رکھا جائے، اس سلسلے میں ڈاکٹر شازیہ سید کو اساتذہ نے دبے الفاظوں میں اعلی حکام سے دوسری جگہ تبدیل کرنے کی گزارش کی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes