فیصل آباد(یو این پی)میڈیانےفیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں بوگَس بھرتیوں کا معاملہ اُٹھایا تو تمام ثبوت ہونے کے باوجود انتظامیہ حقائق سے انکارہی کرتی رہیں، لیکن باخبر اور باوثوق رپورٹنگ کرنے والی ٹیم نے بھرتیوں پر رشوت وصول کرنے والے ملازم کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔تفصیلات کےمطابق الائیڈ اسپتال فیصل آباد جہاں چند روز قبل بوگس بھرتیوں کا انکشاف ہوا توانتظامیہ حقائق ہونے کے باوجود ایسا کوئی بھی شرمناک کام کرنے کی نفی کرتی رہی، مگر یہ کیا جناب پسِ پردہ حقائق کچھ یوں بھی ہیں۔ہیڈ کلرک طاہرسولہویں گریڈ پر نرس کو تعینات کرنے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت طلب کر لی، مٹھی گرم اور سیٹ آپکی جی جناب 92 نیوز نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا پہلے تو موصوف گھبرا گئے اور حیلے بہانوں پر اُتر آئے ،،فوٹیج دیکھنے کے بعد اعترافِ جرم بھی کیا۔ہیڈ نرس کی بھرتی کیلئے پہلے تو معاملات طے پائے گئے کہ رقم کہاں کہاں تک تقسیم ہوگی92 نیوز کی خبر پر سکیل 1 سے 17 تک کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی انکوائری ٹیم ایم ایس کی جانب سے بنائی گئی جس کے نتائج تاحال صفر ہیں جبکہ الائیڈ اسپتال کے مختلف سیٹوں پررشوت خوری اور بوگس بھرتیوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔