دہشتگرد جہاں بھی ہوں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے، زرداری

Published on April 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

666
لندن: (یو این پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رحمان ملک نے سابق صدر کو ملک کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنمائوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی شدید مذمت کی۔ لاہور بم دھماکے کے بعد کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes