گوجرہ (یواین پی) بی ایچ یو کا نائب قاصد ڈاکٹر بن کر مریضوں کا معائنہ اور دوائیاں دینے لگا جبکہ ڈاکٹر بیٹھ کر مزے لوٹنے میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 545 گ ب کے بی ایچ یو ہیلتھ کا ڈاکٹر سارا دن ہسپتال میں آرام کرتا رہتا ہے اور اس ہسپتال کا نائب قاصد ڈاکٹر بن کر مریضوں کا ناصرف چیک اپ کرتا ہے بلکہ انہیں دوائیاں بھی دیتا ہے اور وہ ڈاکٹر کا کام بخوبی نبھانے کا ماسٹر بن گیا بظاہر وہ کسی ڈاکٹر سے کم نہیں اگرایک ان پڑھ نائب قاصدنے ایم بی بی ایس کی ڈگری والے کا کام کر رہا ہے تو پھر اس ملک میں بجائے ڈاکٹر بننے کے نائب قاصد ہی بننا بہتر ہے اور باقی کی کسر ہسپتال کے عملہ گتہ ،سرنج اور خالی بوتلیں بیچ کر پوری کر دیتا ہے حقیقت میں تو اس کچرے کو دفن کرنا چاہئے مگر اس ہسپتال کی بات ہی نرالی ہے بیٹھے بٹھائے ہزاروں جو مل جاتے ہیں اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ہسپتال کے عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔