پاکستان اور سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہیں : ڈاکٹر عبداللہ

Published on April 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

333
اسلام آباد(یواین پی)سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب برادر اسلامی ممالک ہیں،دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کسی بھی اور اتحاد اور تعلق سے زیادہ اہم ہیں۔تفصیلات کےمطابق سعودی شوریٰ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدللہ بن محمد ابراہیم الشیخ نے اپنے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کے تبادلے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے اور زیادہ قریب آ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدللہ نے کہا کہ سعودی عرب آج ایک چیلنجنگ دور سے گزر رہا ہے،سعودی قیادت ہر قسم کے حالات سے آگاہ اور چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سعودی شوریٰ کے چیئرمین نے پارلیمنٹ ہائوس کے دورے کے دوران اپنے تاثرات بھی پارلیمنٹ کی ڈائری میں قلمبند کیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy