پارٹی میں کسی کرپٹ شخص کو برداشت نہیں کرینگے،بیگم نسیم ولی

Published on April 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

fg
اسلام آباد(یواین پی) اے این پی ولی کی سربراہ بیگم نسیم ولی سے ایبٹ آباد ، کوٹلی ستیاں، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی ، اسلام آباد کی اہم شخصیات نے ملاقات کی اور اے این پی ولی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں کرنل (ر) زمان، علی اصغر خان، صوبیدار ریاض، سمیر احمد راجپوت، رانا سہیل، ممتاز احمد، حاجی عزیز خان، میر نواز ستی، مظہر اللہ ستی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر اے این پی ولی کے سینئر نائب صدر نوابزادہ محسن خان اور فرید طوفان بھی موجود تھے۔ بیگم نسیم ولی نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی بڑا اور کوئی چھوٹا نہیں سب برابر ہیں۔ پارٹی میں کسی کرپٹ شخص کو برداشت نہیں کرینگے۔اگر پارٹی میں کوئی کرپٹ شخص آ گیا تو پہلے اس کا احتساب ہو گا ہمارا نہ اسلام آباد میں گھر ہے نہ پشاور میں اور کبھی حکومتی مراعات نہیں لیں۔ کبھی اقتدار کی خواہش کی نہ کروں گی یکم مئی سے ممبر سازی شروع کر دینگے۔ پنجاب کے عوام سے ہر دور میں زیادتی ہوئی پنجاب کے عوام ساتھ دیں حکمرانوں سے عوام کے حقوق چھین کر ان کو دلائینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes