سرفراز احمد قومی ٹی 20 ٹیم کے نئے کپتان مقرر

Published on April 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

485289-tw-1459841761-644-640x480لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سرفراز احمد قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر کیئے گئے ہیں ،سابق کپتان شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔سرفراز احمد 21 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ 58 ایک روزہ اور ٹی ٹوینٹی کے 21 میچوں میں اپنی صلاحتیوں کے جوہر دکھاچکے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ٹی ٹوینٹی میچ 5 ماہ بعد انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔واضح رہے کہ سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈئرز کی قیادت کرچکے ہیں اور وہ قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے نائب کپتان بھی تھے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes