بھارت کا جوہری ہتھیار بڑھانا پاکستان کیلئے خطرہ

Published on April 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

6
اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم کے مشیر بر ائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں دفاعی و جوہری امور پر پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کریں ٗ ریاستوں کو مفاہمت، انسداد دہشتگردی و انتہا پسندی سے آگے بڑھنا ہوگا ٗ ہمیں انگلیاں اٹھانے کی بجائے امن کیلئے کام کرنا اور دنیا کو محفوظ بنانا ہو گا ٗ طاقت سے مسائل کا حل ڈھونڈنے والوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے ٗ پاکستان اور بھارت کو تصفیہ طلب مسا ئل حل کرنا ہوں گے ٗدنیا کو بتا دیا ہے ا من کیلئے ہر حد تک جائینگے ۔ منگل کو یہاں عالمی امن کی ترویج ٗ بین الاقوامی تعاون کے محرکات پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ آج دنیا میں کوئی محفوظ نہیں، آج لوگوں کا خون پیا اور ا عضاء چبائے جا ر ہے ہیں ٗ انسانیت کو کچلا جا رہا ہے، اس قتل عام میں کون ملوث ہے اور کیوں ٗ اس کا کوئی واضح جواب نہیں۔ ریاستوں کو مفاہمت، انسداد دہشتگردی و ا نتہا پسندی سے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں انگلیاں اٹھانے کی بجائے امن کیلئے کام کر نا اور دنیا کو محفوظ بنانا ہو گا ٗ دنیا کی بڑی طاقتیں مخاصمت کی بجائے مفاہمت کا راستہ اپنائیں۔ طاقت سے مسائل کا حل ڈھونڈنے والوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ کیا پاکستان نے سویت یونین کو کہا تھا کہ افغانستان پر چڑھائی کرو، کیا روس کا گرم پانیوں تک رسائی کے خواب کا خاتمہ پاکستان کے بغیر ممکن تھا، کیا افغان سویت یونین کے خلاف اکیلے لڑ سکتے تھے یا امریکہ یہاں آ سکتا تھا۔ عالمی افواج افغانستان کو تنہا چھوڑ کر چلی گئیں، اس جنگ کے نتائج افغان اور پاکستانی عوام آج بھی بھگت رہے ہیں، کیا دنیا نے کبھی پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کیا، پاکستانی افواج نے عالمی امن کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں، پاکستان تمام تر تباہی ا ور آزمائشوں کے باوجود امن کا علمبرد ار ہے۔ لیفٹیننٹ جنر ل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کو بتا دیا امن برقرار رکھنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، پاکستان اور بھارت کو تصفیہ طلب مسا ئل حل کرنا ہوں گے، چین کے خلاف منفی سوچ نے بھارت کو مغرب کی محبت کا حقدار ٹھرایا، دفاعی و جوہری امور پر پا کستان کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی دفاعی قوت اور جوہری طاقت میں حد درجہ اضافہ پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme