انسانی جان کے لیے خطرے کی باعث عمارات کو فوری خالی کر ا کے انہیں محفوظ طریقہ سے گرایا جائے ڈی سی او وہاڑی

Published on April 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

6-4-2016 DCO
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے تمام سرکاری اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خطرناک عمارات کا دوسرے مرحلہ کاسروے فوری شروع کریں اور انسانی جان کے لیے خطرے کی باعث عمارات کو فوری خالی کر ا کے انہیں محفوظ طریقہ سے گرایا جائے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی رو میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں فوکل پرسن ایکسیئین پبلک ہیلتھ شاہد بلال، ای ڈی او فنانس مظفر خان ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، محکمہ بلڈنگز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ خطرناک حالت کی شکار مسجد باغ والی کو خالی کرانے کے لیے قائم کمیٹی فوری طور پر اپنی ذمہ داری پوری کرے تاکہ کسی قسم کے سانحہسے انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں اخبارات میں گرلز کالج وہاڑی کے پوسٹ گریجویٹ بلاک کے خطرنا ک ہونے کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے صوبائی محکمہ تعمیرات کو فوری طور پر اس عمارت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن اور ضلعی محکمہ تعمیرات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خطرنا ک عمارات کے حامل تعلیمی اداروں کے لیے فراہم کردہ فنڈز سے عمارات کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرائیں اور دوسرے مرحلہ میں جن عمارات کے لیے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ان پر پیش رفت بھی فوری شروع کرائیں

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy