اسلام آباد(یواین پی) پاکستان ، آزاد کشمیر ، بھارت اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی بھارت میں شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 280 کلومیٹرزیرزمین تھی ۔ پاکستان میں خیبرپختونخواہ ، شمالی علاقہ جات، فاٹا ، آزادکشمیر، وفاقی دارلحکومت اور پنجاب کے بیشترلاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق بورے والا وہاڑی لاہور، پشاور، اسلام آباد، چترال ، گلگت ، باغ ، چکوال ، دینہ ،مری ، میانوالی ، بنوں ، سوات ،چترال ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، کوہستان ، آزاد کشمیر، راولپنڈی ، ایبٹ آباد، چنیوٹ، اٹک ، سیالکوٹ، کالاباغ، گوجرانوالہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں 15 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکےمقبوضہ کشمیر ، نئی دہلی اور کابل میں بھی محسوس کیے گئے ۔