کراچی(یو این پی)شہر قائد میں درختوں کی کمی پر قابو پانے کے لیئے مزار قائد پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈیڑھ کروڑ درختوں کی کمی ہے اس مسلئے پر قابو پانے کے لیئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہر قائد میں اس حوالے ایک این جی او کی جانب سےشجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔قائد اعظم کے مزار سے ملحق گراؤنڈ میں سو سے زئد درخت لگانے کی مہم میں نوجوانوں ، خواتین اور بچوں نے حصہ لیا۔ناسا رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تغیر کی وجہ سے درجہ حرارت میں دو ڈگری کا اضافہ ہو چکا ہےجس سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔