راولپنڈی (یواین پی)ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کے احکامات پر پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن میں تین روزہ فرسٹ ایڈ اورسول ڈیفنس کورس منعقد کیا گیا ۔جس میں ضلع راولپنڈی کے پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کوفرسٹ ایڈ اور سول ڈیفنس کی ٹریننگ دی گئی ۔ڈی ایس پی پٹرولنگ اٹک سعادت علی مہدی کی نگرانی میں منعقد ہونے والے کورس میں 1122،اور سول ڈیفنس کے افسران نے پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کو فرسٹ ایڈاور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیت دی ،اس موقع پر آگ بجھانے کی فرضی مشقیں بھی کی گئیں، عوامی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے اس طرح کی مشقوں کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا ہے ۔