شمالی وزیرستان (یو این پی) شمالی وزیر ستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں اور آرمی ایوی ایشن کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کی گئی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کے زیر استعمال متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیا د پر شمالی وزیر ستان میں پاک افغان سرحد کے قریب برمند کے علاقے میں کی گئی۔