بڑھاپے میں پیدل چلنا فالج سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے،نئی تحقیق

Published on November 24, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

\"3\"

لندن…برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں پیدل چلنے والے افراد میں فالج کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔جی ہاں برطانیہ کی یونیورسٹی کالج، لندن میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے معمر حضرات جو اپنے روز مرہ معمول میں کئی گھنٹے پیدل چلتے ہیں اْن میں فالج کے امکانات بہت کم ہوسکتے ہیں۔ اس کے برعکس ان لوگوں میں فالج کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو پیدل چلنے سے گریز کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج ایک خطرناک مرض ہے اور موت یا انسان کے معذور ہو جانے کا ایک بڑا سبب ہے لہٰذا اس بات کی ضرورت ہے کہ ایسے طریقے ڈھونڈے جائیں جن سے فالج کو دور رکھا جائے۔ مطالعے میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ایسے لوگ جو روزانہ 3گھنٹے یا اس سے زیادہ پیدل چلتے ہیں ان میں فالج میں مبتلا ہونے کا رسک ان لوگوں کی نسبت دو تہائی کم تھا جو بہت کم پیدل چلتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes