کراچی… پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کو لندن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ٹی وی چینل 24 کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کو ملاقات نہ کرنے کا مشورہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے دیا ہے ۔
آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت بھی کی۔اجلاس میں پارٹی رہنماﺅں نے بھی ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیاکہ بلاول بھٹوزرداری کے فیصلے سے حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔