اقتصادی ترقی کا براہ راست تعلق کراچی کے امن سے ہے : آرمی چیف

Published on April 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

111
اسلام آباد (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ کیا اور امن و مان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کا براہ راست تعلق کراچی کے امن سے ہے اسی لیے دہشت گردی سے پاک اور پرامن کراچی ہمارا مقصد ہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹر کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی رینجرز سندھ شریک تھے۔ اجلاس کے دوران کراچی آپریشن کے حوالے سے آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے بعد آرمی چیف نے کراچی آپریشن کی رفتار اور اس میں ملنے والی کامیابیوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آپریشن کی وجہ سے کراچی میں امن واپس آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں قیام امن کے لیے رینجرز، خفیہ اداروں اور دیگر لاءانفورسمنٹ ایجنسیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے پر کراچی کی عوام کو بھی سراہا اور کہا کہ اقتصادی ترقی کا براہ راست تعلق کراچی کے امن سے ہے اور اسی لیے دہشت گردی سے پاک اور پرامن کراچی جاری آپریشن کا مقصد ہے اور اس مقصد کو پور اکرنے کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال کئے جائیں گے۔قبل ازیں آرمی چیف نے ایئر وار کورس کے شرکاءسے خطاب میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں ہے اور اس آپریشن کی کامیابی میں ایئر فورس نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پورے ملک میں جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy