کراچی (یو این پی) نیشنل ٹینس رینکنگ چیمپئن شپ عقیل خان نے جیت لی۔ انہوں نے فائنل میں چھوٹے بھائی یاسر خان کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل رینکنگ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ ہوا دو بھائیوں کے درمیان اور خوب ہوا۔ مگر تجربہ جوش پر غالب آگیا۔پہلا سیٹ یاسر خان نے اپنے نام کیا مگر پھر ٹاپ سیڈ بڑے بھائی عقیل خان نے یاسر کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر دونوں سیٹ اپنے نام کر لیے۔عقیل خان کا کہنا تھا کہ جب تک ٹینس میں پیسہ نہیں آئے گا نیا ٹیلنٹ بھی سامنے نہیں آئے گا۔ رنراپ یاسر خان کا کہنا تھا کہ بڑے بھائی کے ساتھ کھیلنے سے پریشانی نہیں ہوتی۔ جتنا زیادہ ٹورنامنٹس ہونگے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔ فاتح عقیل خان کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ یاسر خان کو پینتالیس ہزار روپے اور ٹرافی انعام میں دی گئی۔