اسلام آباد … چین میں پھنسے 45 میں سے 9 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے خراب موسم کے باعث چین میں پھنسے میں 9پاکستانی اسلام آباد ایئر پور ٹ پر پہنچ گئے ہیں ۔ خبیر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 45 پاکستانی چینی صونے سنکگیانگ میں محصور ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں نکالنے کیلئے کوششیں شروع کی گئی تھیں تاہم آج ابتدائی مرحلے کے دوران 45 میں سے 9پاکستانی چینی شہر ارومچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ 36 پاکستانی شہری تاحال چین میں موجود ہیں ۔