جنوبی پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے فیس ری امبرسمنٹ سکیم نہایت مفید ہے مسزکلثوم اختر

Published on April 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

veh
وہاڑی(یواین پی)پرنسپل یونیورسٹی اف ایجوکیشن وہاڑی مسزکلثوم اختر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جنوبی پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے فیس ری امبرسمنٹ سکیم نہایت مفید ہے اس سکیم کے تحت بہت سے طلبا و طالبات جو فیس کی ادائیگی میں مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم کا تسلسل جاری رکھنے سے قاصر تھے اپنی تعلیم جاری رہنے پر مسرور ہیں یہ بات انہوں نے یونیورسٹی کے16 طلبا و طالبات کو فی امبرسمنٹ سکیم کے تحت چیک دیتے ہوئے کہی اس موقع پر پروفیسر خلیل احمد بھی ان کے ہمراہ تھے پرنسپل کلثوم اختر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اس اقدام سے جنوبی پنجاب میں علم کی شمع روشن رکھنے میں مدد ملے گی اور طلبا کا تعلیم کی طرف رحجان بڑھنے سے منفی سرگرمیوں سے دور رہیں گے انہوں نے بتایا کہ اب تک کل8لاکھ 55ہزار روپے فیسیوں کی مد میں واپس کئے جا چکے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy