سوات (یواین پی) یونیورسٹی آف سوات کے ترجمان نے کہا ہے کہ کہ سوات یونیورسٹی میں مخلوط نظام تعلیم پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ا س ضمن میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ترجمان کا کہنا ہے کہ پالیسی کے مطابق سوات یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات اکھٹے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوات میں مخصوص حالات کے دوران طلبہ وطالبات کو اپنی سرگرمیاں محدور رکھنے کے لئے ضرور کہا گیا تھا تاہم اب حالات معمول کے مطابق ہیں اور طلبہ وطالبات یونیورسٹی میں مخلوط تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔