سوات ،عوامی نیشنل پارٹی سوات کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب

Published on April 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 617)      No Comments

index
سوات (یواین پی) عوامی نیشنل پارٹی سوات کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب ، پی ٹی آئی ، قومی وطن پارٹی ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کو دھچکا، 85 افراد اے این پی میں شامل ہوگئے ، نئے شامل ہونے والوں کا صوبائی اور مرکزی قیادت پر اعتماد کا اظہار ، سابق صوبائی وزیر واجد علی خان ، خواجہ محمد خان ، بخت روشن اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی اس مٹی کی وارث جماعت ہے اور عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، قومی وطن پارٹی اور باقی پارٹیوں کی تین سال کی کارکردگی سے عوام مایوس ہوکر اے این پی میں شامل ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کسٹم ایکٹ کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ، عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبے اور سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ، اس موقع پر واجد علی خان اور دیگر نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اے این پی نئے شامل ہونے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy